سورة المطففين - آیت 27
وَمِزَاجُهُ مِن تَسْنِيمٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اس کی ملاوٹ تسنیم سے ہوگی۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* تَسْنِيمٌ کےمعنی، بلندی کے ہیں، اونٹ کی کوہان، جو اس کےجسم سے بلند ہوتی ہے، اسے سِنَامٌ کہتےہیں۔ قبر کے اونچا کرنے کو بھی تَسْنِيمُ الْقُبُورِ کہا جاتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اس میں تسنیم شراب کی آمیزش ہوگی جو جنت کے بالائی علاقوں سے ایک چشمے کے ذریعے سے آئے گی۔ یہ جنت کی بہترین اور اعلیٰ شراب ہوگی۔