سورة الإنفطار - آیت 18
ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ جزا کا دن کیا ہے؟
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- تکرار، اس کی عظمت وضخامت اور اس دن کی ہولناکیوں کی وضاحت کے لئے ہے۔