سورة الإنفطار - آیت 3
وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جب سمندر پھاڑ دیے جائیں گے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اور سب کا پانی ایک ہی سمندر میں جمع ہو جائے گا، پھر اللہ تعالیٰ پچھمی ہوا بھیجے گا۔ جو اس میں آگ بھڑ کا دے گی جس سے فلک شگاف شعلے بلند ہوں گے۔