سورة التكوير - آیت 19

إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک یہ یقیناً ایک ایسے پیغام پہنچانے والے کا قول ہے جو بہت معزز ہے۔

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١٩۔ ١ اس لئے کہ وہ اسے اللہ کی طرف سے لے کر آیا ہے۔ مراد حضرت جبرائیل علیہ الاسلام ہیں۔