سورة التكوير - آیت 19
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک یہ یقیناً ایک ایسے پیغام پہنچانے والے کا قول ہے جو بہت معزز ہے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اس لئے وہ اسے اللہ کی طرف لے کر آیا ہے۔ مراد حضرت جبرائیل (عليہ السلام) ہیں۔