سورة التكوير - آیت 14
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا أَحْضَرَتْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ہر جان، جان لے گی جو لے کر آئی۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ جواب ہے یعنی جب مذکورہ امور ظہور پذیر ہوں گے، جن میں سے پہلے چھ امور کا تعلق دنیا سے ہے اور دوسرے چھ امور کا آخرت سے۔ اس وقت ہر ایک کے سامنے اس کی حقیقت آجائے گی۔