سورة عبس - آیت 24
فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو انسان کو لازم ہے کہ اپنے کھانے کی طرف دیکھے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- کہ اسے اللہ نے کس طرح پیدا کیا، جو اس کی زندگی کا سبب ہے اور کس طرح اس کے لئے اسباب معاش مہیا کئے تاکہ وہ ان کے ذریعے سے سعادت اخروی حاصل کر سکے۔