سورة عبس - آیت 17
قُتِلَ الْإِنسَانُ مَا أَكْفَرَهُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
مارا جائے انسان! وہ کس قدر ناشکرا ہے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اس سے وہ انسان مراد ہے جو بغیر کسی سند اور دلیل کے قیامت کی تکذیب کرتا ہے۔ قُتِلَ بمعنی لُعِنَ اور مَا أَكْفَرَهُ ! فعل تعجب ہے، کس قدر ناشکرا ہے۔ آگے اس انسان کفور کو غور وفکر کی دعوت دی جا رہی ہے کہ شاید وہ اپنے کفر سے باز آجائے۔