سورة عبس - آیت 12

فَمَن شَاءَ ذَكَرَهُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو جو چاہے اسے قبول کرلے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی جو اس میں رغبت کرے، وہ اس سے نصیحت حاصل کرے، اسے یاد کرے اور اس کے موجبات پر عمل کرے۔ اور جو اس سے اعراض کرے اور بے رخی برتے، جیسے اشراف قریش نے کیا، تو ان کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔