سورة النازعات - آیت 45
إِنَّمَا أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَاهَا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو تو صرف اسے ڈرانے والا ہے جو اس سے ڈرتا ہے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی آپ کا کام صرف انذار ( ڈرانا ) ہے، نہ کہ غیب کی خبریں دینا، جن میں قیامت کا علم بھی ہے جو اللہ نے کسی کو بھی نہیں دیا۔ ﴿مَنْ يَخْشَاهَا﴾ اس لئے کہا کہ انذار وتبلیغ سے اصل فائدہ وہی اٹھاتے ہیں جن کے دلوں میں اللہ کا خوف ہوتا ہے، ورنہ انذار وتبلیغ کا حکم تو ہر ایک کے لئے ہے۔