سورة النازعات - آیت 28
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّاهَا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس کی چھت کو بلند کیا، پھر اسے برابر کیا۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- بعض نے سَمْكٌ کےمعنی چھت بھی کیے ہیں، ٹھیک ٹھاک کرنے کا مطلب، اسےایسی شکل وصورت میں ڈھالنا ہے کہ جس میں کوئی تفاوت، کجی، شگاف اور خلل باقی نہ رہے۔