سورة النازعات - آیت 11
أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا جب ہم بوسیدہ ہڈیاں ہوجائیں گے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ انکار قیامت کی مزید تاکید ہے کہ ہم کس طرح زندہ کر دیئے جائیں گے جب کہ ہماری ہڈیاں بوسیدہ اور ریزہ ریزہ ہو جائیں گی۔