سورة النازعات - آیت 7

تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس کے بعد ساتھ ہی پیچھے آنے والا ( زلزلہ) آئے گا۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ دوسرا نفخہ ہوگا، جس سے سب لوگ زندہ ہو کر قبروں سے نکل آئیں گے۔ یہ دوسرا نفخہ پہلے نفخہ سےچالیس سال بعد ہوگا۔ اسے رَادِفَةٌ اس لئےکہا ہے کہ یہ پہلے نفخے کے بعد ہی ہوگا۔ یعنی نفخۂ ثانیہ، نفخۂ اولیٰ کا ردیف ہے۔