سورة النازعات - آیت 6
يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جس دن ہلا ڈالے گا سخت ہلانے والا ( زلزلہ )۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ نفخۂ اولیٰ ہے جسے نفخۂ فنا کہتے ہیں، جس سے ساری کائنات کانپ اور لرز اٹھے گی اور ہر چیز فنا ہو جائے گی۔