سورة النازعات - آیت 3
وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جو تیرنے والے ہیں! تیزی سے تیرنا۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- سَبْحٌ کے معنی، تیرنا، فرشتے روح نکالنے کے لئے انسان کے بدن میں اس طرح تیرتے پھرتے ہیں جیسے غواص سمندر سےموتی نکالنے کے لئے سمندر کی گہرائیوں میں تیرتا ہے۔ یا مطلب ہے کہ نہایت تیزی سے اللہ کا حکم لے کر آسمان سے اترتے ہیں۔ کیونکہ تیز رو گھوڑے کو بھی سابح کہتے ہیں۔