سورة النبأ - آیت 27
إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ حِسَابًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بلاشبہ وہ کسی حساب کی امید نہیں رکھتے تھے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ پہلے جملے کی تعلیل ہے۔ یعنی وہ مذکورہ سزا کے اس لئے مستحق قرار پائے کہ عقیدۂ بعث بعدالموت کے وہ قائل ہی نہیں تھے کہ حساب کتاب کی وہ امید رکھتے۔