سورة النبأ - آیت 21
إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یقیناً جہنم ہمیشہ سے ایک گھات کی جگہ ہے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- گھات ایسی جگہ کو کہتے ہیں، جہاں چھپ کر دشمن کا انتظار کیا جاتا ہے تاکہ وہاں سے گزرے تو فوراً اس پر حملہ کر دیا جائے۔ جہنم کے داروغے بھی جہنمیوں کے انتظار میں اسی طرح بیٹھے ہیں یا خود جہنم اللہ کے حکم سے کفار کے لئے گھات لگائے بیٹھی ہے۔