سورة النبأ - آیت 20

وَسُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ سراب بن جائیں گے۔

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٢٠۔ ١ وہ ریت جو دور سے پانی محسوس ہوتی ہو، پہاڑ بھی دور سے نظر آنے والی چیز بن کر رہ جائیں گے۔