سورة النبأ - آیت 14

وَأَنزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور ہم نے بدلیوں سے کثرت سے برسنے والا پانی اتارا۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- مُعْصِرَاتٌ وہ بدلیاں جو پانی سے بھری ہوئی ہے لیکن ابھی برسی نہ ہوں۔ جیسے الْمَرْأَةُ الْمُعْتَصِرَةُ، اس عورت کو کہتے ہیں جس کی ماہواری قریب ہو، ثَجَّاجًا کثرت سے بہنے والا پانی۔