سورة النبأ - آیت 10
وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ہم نے رات کو لباس بنایا۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی رات کا اندھیرا اور سیاہی ہر چیز کو اپنے دامن میں چھپا لیتی ہے، جس طرح لباس انسان کے جسم کو چھپا لیتا ہے۔