سورة النبأ - آیت 6
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی فرش کی طرح تم زمین پر چلتے پھرتے، اٹھتے، بیٹھتے، سوتے اور سارے کام کاج کرتے ہو۔ زمین کوڈولتا ہوا نہیں رہنے دیا۔