سورة المرسلات - آیت 5
فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر جو ( دلوں میں) یاد ( الٰہی) ڈالنے والی ہیں!
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جو اللہ کا کلام پیغمبروں تک پہنچاتے ہیں یا رسول مراد ہیں جو اللہ کی طرف سے نازل کردہ وحی، اپنی امتوں کو پہنچاتے ہیں۔