سورة المرسلات - آیت 1
وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
قسم ہے ان ( ہواؤں) کی جو جانے پہچانے معمول کے مطابق چھوڑی جاتی ہیں!
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اس مفہوم کے اعتبار سے عرفاً کے معنی پے درپے ہوں گے، بعض نے مُرسلات سے فرشتے یا انبیا مراد لئے ہیں اس صورت میں عرفاً کے معنی وحی الٰہی، یا احکام شریعت ہوں گے۔ یہ مفعول لہ ہوگا لاجل العرف یا منصوب بنزع الخافض۔ بالعرف