سورة القيامة - آیت 40
أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَادِرٍ عَلَىٰ أَن يُحْيِيَ الْمَوْتَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا وہ اس پر قادر نہیں کہ مردوں کو زندہ کردے؟
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی جواللہ انسان کو اس طرح مختلف اطوار سے گزار کر پیدا فرماتا ہے کیا مرنے کے بعد دوبارہ اسے زندہ کرنے پر قادر نہیں ہے؟