سورة القيامة - آیت 28
وَظَنَّ أَنَّهُ الْفِرَاقُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور وہ یقین کرلے گا کہ یقیناً یہ جدائی ہے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی وہ شخص یقین کر لے گا جس کی روح ہنسلی تک پہنچ گئی ہے کہ اب، مال، اولاد اور دنیا کی ہرچیز سے جدائی کا مرحلہ آگیا ہے۔