سورة القيامة - آیت 27

وَقِيلَ مَنْ ۜ رَاقٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور کہا جائے گا کون ہے دم کرنے والا ؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی حاضرین میں سے کوئی ہے جو جھاڑ پھونک کے ذریعہ سے تمہیں موت کے پنجے سے چھڑا لے۔ بعض نے اس کا ترجمہ یہ بھی کیا ہے کہ اس کی روح کون لے کر چڑھے گا ملائکہ رحمت یا ملائکہ عذاب؟ اس صورت میں یہ قول فرشتوں کا ہے۔