سورة القيامة - آیت 23
إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اپنے رب کی طرف دیکھنے والے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ اہل ایمان کے چہرے ہونگے جو اپنے حسن انجام کی وجہ سے مطمئن، مسرور اور منور ہونگے۔ مزید دیدار الٰہی سے بھی لطف اندوز ہونگیں۔ جیسا کہ صحیح حدیث سے ثابت ہے اور اہل سنت کا متفقہ عقیدہ ہے۔