سورة القيامة - آیت 19

ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پھر بلاشبہ اسے واضح کرنا ہمارے ذمے ہے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اس کے مشکل مقامات کی تشریح اور حلال وحرام کی توضیح یہ بھی ہمارے ذمے ہے اس کا صاف مطلب ہے کہ نبی (ﷺ) نے قرآن کے مجملات کی توضیح جو تخصیص بیان فرمائی ہے جسے حدیث کہاجاتا ہے یہ بھی اللہ کی طرف سے ہی الہام اور سمجھائی ہوئی باتیں ہیں اس لیے انہیں بھی قرآن کی طرح ماننا ضروری ہے۔