سورة القيامة - آیت 17

إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بلاشبہ اس کو جمع کرنا اور ( آپ کا) اس کو پڑھنا ہمارے ذمے ہے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی آپ کے سینے میں اس کا جمع کر دینا اور آپ کی زبان پر اس کی قرأت کو جاری کر دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ تاکہ اس کا کوئی حصہ آپ کی یاداشت سے نہ نکلے اور آپ کے ذہن سے محو نہ ہو۔