سورة المدثر - آیت 51

فَرَّتْ مِن قَسْوَرَةٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جو شیر سے بھاگے ہیں۔

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٥١۔ ١ یعنی یہ حق سے نفرت اور اعراض کرنے میں ایسے ہیں جیسے وحشی، خوف زدہ گدھے، شیر سے بھاگتے ہیں جب وہ ان کا شکار کرنا چاہیے۔