سورة المدثر - آیت 44
وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور نہ ہم مسکین کو کھانا کھلاتے تھے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- نماز حقوق اللہ میں سے اور مساکین کو کھانا کھلانا حقوق العباد میں سے ہے مطلب یہ ہوا کہ ہم نے اللہ کے حقوق ادا کیے نہ بندوں کے۔