سورة المدثر - آیت 35
إِنَّهَا لَإِحْدَى الْكُبَرِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بلاشبہ وہ (جہنم) یقیناً بہت بڑی چیزوں میں سے ایک ہے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ جواب قسم ہے کُبَر، کُبْرَیٰ کی جمع ہے تین نہایت اہم چیزوں کی قسموں کے بعد اللہ نے جہنم کی بڑائی اور ہولناکی کو بیان کیا ہے جس سے اس کی بڑائی میں کوئی شک نہیں رہتا۔