سورة المدثر - آیت 22
ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر اس نے تیوری چڑھائی اور برا منہ بنایا۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی جواب سوچتے وقت چہرے کی سلوٹیں بدلیں، اور منہ بسورا، جیسا کہ عمومًا کسی مشکل بات پر غور کرتے وقت آدمی ایسا کرتا ہے۔