سورة المدثر - آیت 16

كَلَّا ۖ إِنَّهُ كَانَ لِآيَاتِنَا عَنِيدًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

ہرگز نہیں! یقیناً وہ ہماری آیات کا سخت مخالف رہا ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی میں اسے زیادہ نہیں دونگا۔ ** یہ کلا کی علت ہے۔ عنید اس شخص کو کہتے ہیں جو جاننے کے باوجود حق کی مخالفت کرے اور اس کو رد کرے۔