سورة المدثر - آیت 11

ذَرْنِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

چھوڑ مجھے اور اس شخص کو جسے میں نے اکیلا پیدا کیا۔

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١١۔ ١ یہ کلمہ وعید و تہدید ہے کہ اسے، جسے میں نے ماں کے پیٹ میں اکیلا پیدا کیا، اس کے پاس مال تھا نہ اولاد، اور مجھے اکیلا چھوڑ دو، یعنی میں خود ہی اس سے نمٹ لوں گا، کہتے ہیں کہ یہ ولید بن مغیرہ کی طرف اشارہ ہے۔ یہ کفر و طغیان میں بہت بڑھا ہوا تھا، اس لئے اس کا خصوصی طور پر ذکر کیا ہے۔ واللہ عالم۔