سورة الجن - آیت 15

وَأَمَّا الْقَاسِطُونَ فَكَانُوا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور جو ظالم ہیں تو وہ جہنم کا ایندھن ہوں گے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس سے معلوم ہوا کہ انسانوں کی طرح جنات بھی دوزخ اور جنت میں جانے والے ہوں گے ان میں جو کافر ہیں وہ جہنم میں اور مسلمان جنت میں جائیں گے یہاں تک جنات کی گفتگو ختم ہوگئی۔ اب آگے پھر اللہ کا کلام ہے۔