سورة نوح - آیت 20

لِّتَسْلُكُوا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تاکہ تم اس کے کھلے راستوں پر چلو۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- سُبُلٌ، سَبِیلٌ کی جمع ہے اور فِجَاجٌ، فَجٌّ (کشادہ راستہ) کی جمع ہے۔ یعنی اس زمین پر اللہ تعالٰی نے بڑے بڑے کشادہ راستے بنا دیے ہیں تاکہ انسان آسانی کے ساتھ ایک دوسری جگہ، ایک شہر سے دوسرے شہر یا ایک ملک سے دوسرے ملک میں جاسکے اس لیے یہ راستے بھی انسان کی کاروباری اور تمدنی ضرورت ہے جس کا انتظام کرکے اللہ نے انسانوں پر احسان عظیم کیا ہے۔