سورة المعارج - آیت 25

لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

سوال کرنے والے کے لیے اور (اس کے لیے) جسے نہیں دیا جاتا۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- محروم میں وہ شخص بھی داخل ہے جو رزق سے ہی محروم ہے وہ بھی جو کسی آفت سماوی وارضی کی زد میں آکر اپنی پونجی سے محروم ہوگیا اور وہ بھی جو ضرورت مند ہونے کے باوجود اپنی صفت تعفف کی وجہ سے لوگوں کی عطا اور صدقات سے محروم رہتا ہے۔