سورة الحاقة - آیت 45

لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو یقیناً ہم اس کو دائیں ہاتھ سے پکڑتے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یا دائیں ہاتھ کے ساتھ اس کی گرفت کرتے، اس لئے کہ دائیں ہاتھ سے گرفت زیادہ سخت ہوتی ہے۔ اور اللہ کے دونوں ہاتھ ہی دائیں ہیں۔