سورة الحاقة - آیت 44

وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اگر وہ ہم پر کوئی بات بنا کر لگا دیتا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اپنی طرف سے گھڑ کر ہماری طرف منسوب کر دیتا، یا اس میں کمی بیشی کر دیتا، تو ہم فوراً اس کا مؤاخذہ کرتے اور اسے ڈھیل نہ دیتے جیسا کہ اگلی آیات میں فرمایا۔