سورة الحاقة - آیت 42
وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور نہ کسی کاہن کا قول ہے، تم بہت کم نصیحت پکڑتے ہو۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- جیسا کہ بعض دفعہ تم یہ دعوی کرتے ہو حالانکہ کہانت بھی ایک شئے دیگر ہے۔ 2- قلت دونوں جگہ نفی کے معنی میں ہے یعنی تم نہ قرآن پر ایمان لاتے ہو نہ اس سے نصیحت حاصل کرتے ہو۔