سورة الحاقة - آیت 41

وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور یہ کسی شاعرکا قول نہیں، تم بہت کم ایمان لاتے ہو۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* جیسا کہ تم سمجھتے ہو اور کہتے ہو اس لیے کہ یہ اصناف شعر سے نہ اس کے مشابہ ہے پھر یہ کسی شاعر کا کلام کس طرح ہو سکتا ہے۔