سورة الحاقة - آیت 36

وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور نہ اس کے لیے زخموں کے دھوون کے سوا کوئی کھانا ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* بعض کہتے ہیں کہ یہ جہنم میں کوئی درخت ہے بعض کہتے ہیں کہ زقوم ہی کو غسلین کہا گیا ہے اور بعض کہتے ہیں کہ جہنمیوں کی پیپ یا ان کے جسموں سے نکلنے والا خون اور بدبودار ہوگا۔ اللہ ہمیں اس سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔