سورة الحاقة - آیت 34

وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا۔

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٣٤۔ ١ یعنی عبادت و اطاعت کے ذریعے سے اللہ کا حق ادا کرتا تھا اور نہ وہ حقوق ادا کرتا تھا جو بندوں کے بندوں پر ہیں۔ گویا اہل ایمان میں یہ جامعیت ہوتی ہے کہ وہ حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کی ادائیگی کا اہتمام کرتے ہیں۔