سورة القلم - آیت 47
أَمْ عِندَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یا ان کے پاس غیب کا علم ہے، تو وہ لکھتے جاتے ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی کیا غیب کا علم ان کے پاس ہے لوح محفوظ ان کے تصرف میں ہے کہ اس میں سے جو بات چاہتے ہیں نقل کر لیتے ہیں اس لیے یہ تیری اطاعت اختیار کرنے اور تجھ پر ایمان لانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے اس کا جواب یہ ہے کہ نہیں ایسا نہیں ہے۔