سورة القلم - آیت 5

فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پس جلد ہی تو دیکھ لے گا اور وہ بھی دیکھ لیں گے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی جب حق واضح ہو جائے گا اور سارے پردے اٹھ جائیں گے اور یہ قیامت کے دن ہوگا بعض نے اسے جنگ بدر سے متعلق فرمایا ہے۔