سورة الملك - آیت 20
أَمَّنْ هَٰذَا الَّذِي هُوَ جُندٌ لَّكُمْ يَنصُرُكُم مِّن دُونِ الرَّحْمَٰنِ ۚ إِنِ الْكَافِرُونَ إِلَّا فِي غُرُورٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یا کون ہے وہ جو تمھارا لشکرہو، تمھاری مدد کرے، رحمان کے مقابلے میں؟ کافر دھوکے کے سوا کسی کھاتے میں نہیں ہیں۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ استفہام تقریع وتوبیخ کے لئے ہے 'جند کے معنی ہیں لشکر' جتھا یعنی کوئی لشکر اور جتھا ایسا نہیں جو تمہیں اللہ کے عذاب سے بچا سکے۔ 2- جس میں انہیں شیطان نے مبتلا کر رکھا ہے۔