سورة الواقعة - آیت 96
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سو تو اپنے بہت عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کر۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- حدیث میں آتا ہے کہ دو کلمے اللہ کو بہت محبوب ہیں، زباں پر ہلکے اور وزن میں بھاری۔[ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِه سَبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ ] (صحيح بخاری آخری حدیث وصحيح مسلم كتاب الذكر، باب فضل التهليل والتسبيح والدعاء)۔