سورة الواقعة - آیت 41
وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بائیں ہاتھ والے، کیا (ہی برے) ہیں بائیں ہاتھ والے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اس سے مراد اہل جہنم ہیں، جن کو ان کے اعمال نامے بائیں ہاتھ میں پکڑائے جائیں گے، جو ان کی مقدر شدہ شقاوت کی علامت ہو گی۔