سورة الواقعة - آیت 23

كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

چھپا کر رکھے ہوئے موتیوں کی طرح۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- مَكْنُونٌ، جسے چھپا کر رکھا گیا، اس کو کسی کے ہاتھ لگے ہوں نہ گرد وغبار اسے پہنچا ہو۔ ایسی چیز بالکل صاف ستھری اور اصلی حالت میں رہتی ہے۔